Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترینتجارت

غریب کی سواری پھر مہنگی،ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور(اے ون نیوز )غریب کی سواری مہنگی،پاکستانیوں کی پسندیدہ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے تک کے اضافے کا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے ہونڈا 70 کی قیمت میں پانچ ہزار روپے کا مزید اضافہ کر دای گیا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ، جبکہ ہونڈا ڈریم اور پرائیڈر مہنگی ہونے کے بعد ایک لاکھ 29 ہزار 500 اور ایک لاکھ 61 ہزار 900 روپے کی ہو گئیں ہیں۔

ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ، ہونڈا سی جی سیلف سٹارٹ 9400 روپے مہنگا کر دیا گیاہے جو مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے کا ہو گیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button