Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹی کو مات دینے والے کم عمر ترین کوہ پیما شیروز کاشف کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا. 

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف  29 سال کے ہیں جنہوں نے 8 ہزار 849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ اور 8 ہزار 611 میٹر بلند کنگ ٹو ( کے 2) کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ، شہروز کاشف کو پہلی بار  2021 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ 

شہروز کاشف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ الحمد اللہ ، مجھے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2023 میں شامل کیا گیا ہے ۔ دنیا کی بلند ترین چوٹیوں  کو سب سے کم عمر  میں سر کرنا میرا کارنامہ ہے جسے تسلیم کر لیا گیا ہے ۔ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے اہلخانہ کا بھی مشکور ہوں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہروز نے رواں سال  ماہ اگست میں دنیا کی 11ہویں بلند ترین چوتی گاشربرم ون کو سر کرنے کے بعد 8 ہزار سے زیادہ بلندی کی 10 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے ۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button