Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے ادارے اور اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اے ون نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بیان کو بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے، ادارے کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔

اگر مفاد پرستوں کی جانب سے فضول الزامات کے ذریعے اس کے عہدے داروں کی عزت، حفاظت اور وقار کو داغدار کیا جا رہا ہے تو یہ ادارہ اپنے افسروں اور سپاہیوں کی حفاظت کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ادارے/اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل قابل مذمت ہے، کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے، بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کےخلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button