Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترینٹیکنالوجی

ٹوئٹر نے8 ڈالر کابلیو ٹک سبسکرپشن پلان روک دیا

نیو یارک(اے ون نیوز)ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلے تصدیق شدہ اکاو¿نٹس کا بلیو ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضی طور پر روک دیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کرتے ہی ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھر مار لگ گئی۔ رواں ہفتے پلان متعارف کیے جانے کے بعد ہر اس صارف کو بلیو ٹک دیا جارہا ہے جو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرے گا۔

رواں ہفتے کے دوران جعلی اکاونٹس کی یلغار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ایک ہی ہفتے بعد 8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن پلان کو عاضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کو جمعہ کے دن کئی لوگوں کو الگ سے آفیشل بیج بھی جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلیو ٹک تصدیق کے بعد مشہور لوگوں جیسے سیاستدان، سوبز اسٹارز ، معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں ، صحافیوں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے نیا پلان متعارف کروانے کے بعد فیس کے عوض ہر کسی کو بلیو ٹک جاری کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی جعلی اکاونٹس نے بلیو ٹک حاصل کیا ہے۔ ایسے جعلی اکاونٹس میں ایلون مسک اور ٹیسلا کمپنی کے جعلی اکاونٹس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کمپنی کی آمدن بڑھانے کے لیے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button