Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
برطانیہتازہ ترین

برطانوی وزیراعظم کا بھارتیوں کیلئے ویزا اسکیم کا اعلان

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتیوں  کیلئے مخصوص ویزا اسکیم متعارف کروادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک  کی متعارف کردہ اسکیم کے تحت  ہر سال 3 ہزار  بھارتیوں کیلئے برطانیہ میں ملازمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔

 برطانوی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت وہ پہلا ملک ہے جس نے اس ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے، اس اسکیم کے ذریعے گزشتہ سال ہونے والے  یوکے ۔ بھارت مائیگریشن اور موبیلٹی پارٹنر شپ کی  مضبوطی کو اجاگر کیا گیا  ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری  ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ  آج یوکے۔ انڈیا نوجوان پروفیشنلز  اسکیم کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ اسکیم 18 سے 30 سال کے عمر کے درمیان والے نوجوانوں کیلئے ہے جن کے پاس  تعلیمی اسناد موجود ہیں، اس اسکیم کے تحت 3 ہزار  نوجوانوں کو برطانیہ میں 2 سال تک  قیام اور ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  یہ اعلان رشی سونک اور نریندر مودی کی  جی 20 سمٹ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے ،گزشتہ ماہ  رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم  بننے کے بعد یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button