Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

پاک افغان طورخم بارڈر پر مزدوروں کا احتجاج، ایف سی گاڑی کے آگے لیٹ گئے

خیبر (اے ون نیوز) پاک افغان طورخم بارڈر پر مزدوروں کا احتجاج ایف سی گاڑی کے نیچے لیٹ گئے

مظاہرین نے مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہمیں تنگ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور کسٹم کے اختیارات استعمال کررہے ہیں جو غیر قانونی و غیر آئینی ہے وہ روز مزدوروں سے ہاتھ میں لانے والے سامان کو چالان کے نام پر پاس رکھتے ہوئے بعد ازاں وہ اپنے من پسند افراد پر فروخت کرتے ہیں یا وہ خود استعمال کرتے ہیں جس سے مزدوروں کا دن کا دیہاڑی ختم ہو جاتی ہے

مزدوروں کے مطابق کہ وہ روزانہ دیہاڑی کرکے اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کماتے ہیں اس لئے مزدوروں نے مجبوراً احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز گاڑی کے سامنے سڑک پر لیٹ کر انوکھا احتجاج کیا اور جائز مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی. مزدور یونین کے چیئرمین حضرت سلام شینواری اور نوجوان قبائل کے سابق صدر اسرار احمد شینواری نے کہا کہ پاک افغان طورخم بارڈر پر غریب مزدور کے ساتھ نا انصافی و ظلم کی انتہا آخر کب تک چلے گا

ہم محب وطن ہیں اور سمگلنگ نہیں حلال رزق کی تلاش میں طورخم بارڈر پر محنت مزدوری کرتے ہیں.ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مزدور احتجاجاً گاڑی کے سامنے لیٹ کر احتجاج کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button