پیرس (اے ون نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے،ٹویٹر پر ایک شہری سے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ کی تجوید دینے پر یہ تھپڑ مار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فرانسیسی صدر میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا، جس وقت صدر کو تھپڑ مارا گیا تھا، اسی دوران اس شخص نے ’ڈاو¿ن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکرون کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ فرانسیسی صدر ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار میکرون کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئے تھے۔
یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی،فرانسیسی وزیراعظم یانیاستیس نے واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ جہوریت کا مطلب بحث اور جائز اختلاف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تشدد، لفظی جارحیت یا جسمانی حملے کیے جائیں۔