لاہور (اے ون نیوز ) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا اور سعودی عرب نے ہاٹ فیورٹ ارجنٹائن کو چاروں شانے چت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں ورلڈ کپ گروپ سی کا مقابلہ ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان ہوا جہاں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے برتری ضرور ثابت کی لیکن آخر تک برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔
دونوں ٹیموں پہلے گول کے بعد اچھا مقابلہ کیا تاہم سعودی عرب نے 48 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے میچ برابر کردیا۔ صالح الصالح الشھری نے پہلا گول کیا، جس کے بعد سالم محمد الدوسری نے دوسرا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلادی۔
ارجنٹائن کی مضبوط ٹیم نے گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن سعودی عرب کے ڈیفنس کی کارکردگی شاندار رہی اور میسی جیسے سٹرائیکر مزید گول کرنے میں ناکام رہے۔ سعودی گول کیپر الاویس نے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو مکمل طور پر بے بس کر دیا اور ان کے تمام حربے ناکام بنائے،الاویس نے اختتامی لمحات میں گیند روکنے کی زبردست کوشش کے دوران اپنے ہی کھلاڑی کے سر پر پاو¿ں مارا، حادثاتی طور پر لگنے کی والی چوٹ کے باعث ڈاکٹروں کو میدان میں طلب کیا گیا۔
اس موقع پر تھوڑی دیر تک کھیل روک دیا گیا تاہم مطلوبہ طبی امداد کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا اور 100 منٹ کا کھیل مکمل ہوا۔ میچ کا اختتام سعودی عرب کی ایک گول کی برتری کے ساتھ ہوا اور یوں رواں ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ ہوا۔اس میچ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ میچ کو دیکھنے کے لیے 88 ہزار سے زائد افراد نے فٹبال سٹیڈیم کا دورہ کیا،فیفا نے ٹوئٹ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔