Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ تریندنیا

مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش

سعودی ہلال احمر کی شاخ سعودی ریڈکریسنیٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے مطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق الحرم کی ایمبولینس سینٹر میں تعینات سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ٹیم ایمرجنسی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی جہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچی کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔

بعد ازاں چیک اپ کے بعد  نومولود اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم میں موجود ایک ہیلتھ پریکٹیشنر کے تعاون سے بچی کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button