Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترینذرا ہٹ کے

مراکش سے ترکیہ جانیوالے جہاز سے تارکینِ وطن سپین میں فلمی انداز میں فرار

آپ  نے بالی وڈ کی فلم تھری ایڈیٹس ضروری دیکھی ہوگی جس کے آغاز میں جہاز میں بیٹھے  آر مادھون( فرحان قریشی) دل کے دورے کا جھوٹا بہانہ کرکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرواتے ہیں اور پھر ائیرپورٹ سے فرار ہوجاتے ہیں۔ 

ایسا ہی کچھ  فلمی سین اسپین میں بھی ہوا جب مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز کی اسپین کے شہر بارسلونا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہو گئے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بدھ کو مراکش سے ترکیہ جانے والے جہاز میں بیٹھی ایک حاملہ خاتون نے بچے کی پیدائش کا بہانا  کرکے اسپین کے شہر بارسلونا میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروائی۔

اسپین کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد خاتون کا اسپتال میں معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ بالکل ٹھیک تھی، اس دوران جہاز میں بیٹھے تقریباً 28 تارکین وطن فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ہسپانوی حکومت نے بتایا کہ پولیس نے  فرار ہونےو الے افراد میں سے خاتون سمیت 14 افراد کو حراست میں لے لیا جو ترکیہ کی پیگاسس ائیر لائنز کے  طیارے میں سوار تھےجبکہ 14 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔

حراست میں لیے گئے افراد میں سے 5 کو طیارے میں واپس بٹھایا گیا جبکہ دیگر کو مراکش بھیج دیا جائے گا،حکام نے تمام تارکین وطن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے طیارے میں کل 228 مسافر سوار تھے۔

صرف ایک سال قبل کاسا بلانکا سے استنبول جانے والے مسافروں کا ایک گروپ ہسپانوی جزیرے میلورکا کے رن وے پر  بہانے سے ہنگامی لینڈنگ  کروانے کے بعد طیارہ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم ان میں سے 12 کو گرفتار کر لیا گیا تھا  جبکہ دیگر 12 فرار لاپتہ تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button