Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے 26 ملین پاؤنڈز کی امداد کی ، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے  26 ملین پاؤنڈز کی امداد کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی  ” اے آر وائی ” کے مطابق  برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے ساڑھے چھبیس ملین پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرسچن ٹرنر نے لکھا کہ  برطانیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے ،  ان مسائل سے نمٹنے کیلئے ساڑھے چھبیس ملین  پاؤنڈز کی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ  امداد سے پاکستان مشکل حالات سے جلد از جلد نکلنے کے قابل ہوگا۔ 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button