Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ تریندنیا

وہ صورت جس میں پوپ فرانسس اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے، استعفیٰ پہلے سے ہی لکھے جانے کا انکشاف

پوپ فرانسس نے اتوار کے روز شائع ہونے والے ایک نئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 2013 میں منتخب ہونے کے بعد انہوں نے اپنے استعفیٰ کے ایک خط پر دستخط کیے تھے۔ یہ اس صورت کیلئے تھا کہ  اگر کسی دن شدید اور مستقل صحت کے مسائل  کی وجہ سے ان کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی ممکن نہ رہے تو ان کا استعفیٰ قبول کرلیا جائے۔

فرانسس، جو ہفتے کے روز 86 سال کے ہو گئے تھے اور گھٹنے کی بیماری کے علاوہ صحت مند دکھائی دیتے ہیں، نے یہ تبصرہ ہسپانوی اخبار اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ فرانسس نے کہا کہ انہوں نے یہ خط ویٹیکن کے اس وقت کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کارڈنل ٹارسیسیو برٹون کو دیا تھا، جو بینیڈکٹ  16  کے پاپسی سے تعلق رکھتے تھے۔ برٹون 13 مارچ 2013 کو فرانسس کے منتخب ہونے کے بعد تقریباً چھ ماہ تک اس عہدے پر فائز رہے۔

پوپ فرانسس نے اکثر کہا ہے کہ اگر صحت کی وجہ سے وہ  130 کروڑ  ارکان والے  رومن کیتھولک چرچ کو چلانے سے معذور ہو جاتے ہیں تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button