فیملی کورٹ شرقی نے معروف اداکار فیروز کو اپنے بچوں کے اخراجات کے لئے سابق اہلیہ کو ماہانہ 80 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیاہے ۔
فیملی کورٹ ضلع شرقی میں اداکار فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست عبوری اخراجات کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے فیروز خان کو مہینے کی 14 تاریخ سے پہلےبیٹے سلطان کیلئے 50 ہزار اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دیدیا۔عدالت نے فیروز خان کے بیٹے سلطان کی کسٹڈی 5 روز کیلئے باپ کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ “سلطان 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک والد فیروز خان کے ساتھ ہوگا۔ بطور والد فیروز خان کا حق ہے وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔
فیروز خان کی بیٹی کی عمر سات ماہ ہے وہ ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔بچوں کی والدہ نے زبانی بتایا کہ انکا بیٹا سلطان پہلے بھی اپنے والد کے ساتھ رات میں رہ چکا ہے”۔عدالت نے فیروز خان کو ایک لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ “جب تک سلطان فیروز خان کے پاس رہے گا فیروز خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ عدالتی ناظر کے پاس جمع رہے گا”۔
واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل فیروز خان اور ان کی اہلیہ کو عدالت سے باہر بچوں کے اخراجات سے متعلق معاملات حل کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کی درمیان معاملات طے نہیں ہوپائے۔فیروز خان کے وکیل نے الزام لگایا تھا کہ علیزے کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہوسکے۔