Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پنجابتازہ ترین

لاہور،کوٹ لکھپت ، نامعلوم ملزمان 18سالہ لڑکی کو گھر میں قتل کر کے فرار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت میں نامعلوم ملزمان نے18سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا کوٹ لکھپت کی چوکی چندرائے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 18سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتولہ کی شناخت 18 سالہ سیدہ مبین فاطمہ کے نام سے ہوئی واقعہ کے وقت مقتولہ گھر میں اکیلی تھی۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت نہیں لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولہ کی لاش کے قریب اس کا فون موجود تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button