سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)روہڑی کے قریب ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ، اپ ٹریک معطل ہوگیا ، ریسکیو آپریشن جاری ، ٹرین آپریشن کئی گھنٹے معطل ہونے کے بعد کلیئر کیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق روہڑی اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی اپ ٹریک بلاک ریلوے حکام نے بیشتر مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک لیا پاک بزنس ایکسپریس کراچی سے پنجاب جارہی تھی لوکوشیڈ ورکشاپ سے طلب کردہ ریلیف کرین کی مدد سے متاثرہ بوگی کو پٹڑی پرچڑھاکرساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے ٹرینوں کی آمدوفت بحال کردی گئی
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی سے پنجاب جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی جسکی وجہ سے اپ ٹریک بلاک ہوگیا اور ریلوے حکام نے کراچی سے آنے والی بیشتر مسافر ٹرینوں علامہ اقبال ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن،کراچی ایکسپریس کو خیرپوراسٹیشن،ملت ایکسپریس کو گمبٹ اسٹیشن اور فرید ایکسپریس کو سٹھارجا ریلوے اسٹیشن پر روک دیا
بعد ازاں ریلوے حکام کی جانب سے لوکوشیڈ ورکشاپ سے طلب شدہ ریلیف کرین اور امدادی ٹیم کی مدد سے متاثرہ بوگی کو تقریبا4گھنٹے امدادی کاروا ئیاں جاری رکھنے کے بعد پٹڑی پر چڑھا کر متاثرہ ٹرین بزنس ایکسپریس اور دیگر روکی گئی ٹرینوں کوساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ کردیا گیادوسری جانب متاثرہ ٹرین پاک بزنس ایکسپریس اور دیگر روکی گئی ٹرینوں میں سوار مسافروں کو سخت سردی اور تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہونے سے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔