پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر 48 گھنٹے کے اندر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، عمران خان نےاپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، ہم نے اپنی حکومتیں ختم کر کےعوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔