نیپال کے پہاڑی علاقے پوکھارا میں ایک مسافروں سے بھرا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، نیپال کے علاقے پوکھاڑا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے ، جبکہ باقی افراد کی تلاش ابھی جاری ہے ، نیپال ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں ٹوٹل 72 افراد سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “رائٹرز”کے مطابق ڈومیسٹک فلائیٹ “اے ٹی آر 72” نے آج صبح نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو سے اُڑان بھڑی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کے باعث پوکھاڑا میں گر کر تباہ ہو گیا، رپورٹ کے مطابق طیارے میں ٹوٹل 72 افراد سوار تھے جن میں سے 68 مسافر اور 4 افراد پر مشتمل جہا ز کا عملہ تھا ۔
مسافروں کی بات کی جائے تو پرواز میں 5ہندوستانی، 4روسی، ایک آئرش، 2 جنوبی کوریا، ایک آسٹریلوی، ایک فرانسیسی اور ایک ارجنٹائن کا شہری سوار تھا، فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ “فلائیٹ ریڈار24” کے مطابق طیارہ 15 سال پرانا تھا، “اے ٹی آر 72” طیارہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا ٹربوپروپ طیارہ ہے جسے ایئربس اور اٹلی کے لیونارڈو کے مشترکہ منصوبے نے تیار کیا ہے۔