Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان سے چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات، نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 نام فائنل

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں ایم این اے حسین الہٰی بھی موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے لی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کا اجلاس ہو گا، ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں، گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہے وہی نام حمزہ شہباز کو دے دیں گے، عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔

آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی، عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، مسلم لیگ والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button