معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے واضح کیا ہے کہ ان کی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا جا رہا ہے، وہ خود کش دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا “سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کےساتھ پیش کرکےخودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جا رہا ہےجوکہ قطعاً غلط ہے.بحیثیت مسلمان میں اس طرح کےسفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتاہوں.” انہوں نے مزید کہا ” دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائےاور دشمنوں کی سازشوں سےمحفوظ رکھے.”