Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ ترین

عدالت کا الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر پنجاب میں الیکشن کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب میں  90روز کے اندر الیکشن کروانے کا حکم دیا ہے۔ 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے عمل کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی ۔ جس کی سماعت جسٹس جواد حسن نے کی ،دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فنڈز اور نفری کی کمی کے باعث انتخابات کا انعقادممکن نہیں ہے ، پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق پولیس نفری فراہم کرنے کی پابند ہے ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button