Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

روپیہ تگڑا ہونے لگا، انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید سستا

کراچی (اے ون نیوز)پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے لگی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، 1 روپے 38 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 263 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، گزشتہ روز انٹر مارکیٹ میں ڈالر 264.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت بلند ترین سطح سے 12 روپے 20 پیسے کم ہوچکی ہے، 3 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 267 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 16 روپے کم ہوچکاہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 فروری کو 283 روپے کی سطح پر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button