کوئٹہ (اے ون نیوز)خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ترجمان پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران خواتین پولیس اہل کار بھی موجود تھیں، عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے اور گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی بازیابی عمل میں نہ آسکی۔
خیال رہے کہ بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگانے والی خاتون کو ان کے دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں بارکھان کے کنویں سے ملیں۔
انصاف انصاف میرے بلوچ بھائوں کے لئے میرا درخواست ہے بلوچستان پولیس سے کہ اس غلام قاتل نشیی عبدالرحمان کیتران کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ان مری بھائیوں کو انصاف دیا جایے #قاتل_سردار_عبدالرحمن_کھیتران #بلوچستان #قاتل_سردار_کوگرفتارکرو #قاتل_سردار_کو_گرفتار_کرو pic.twitter.com/PhQztfVPhK
— Abdullah (@Abdulla25310823) February 21, 2023
مقتولہ گراں ناز نے کچھ روز پہلے ویڈیو میں قرآن اٹھا کر سردار کھیتران پر اسے اور اس کے 7 بچوں کو نجی جیل میں رکھنے کا الزام لگایا تھا۔
سردار عبدالرحمان کھیتران نے الزامات رد کردیے اور اپنے ایک بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا ، وہ سردار بننا چاہتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سردار کھیتران نے کہا کہ تحقیقات میں پیشی کیلئے تیار ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے۔