Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

شاہ محمود قریشی، اسد عمر ، مراد راس کو کن جیلوں میں منتقل کیا گیا ؟تفصیلات آ گئیں

لاہور (اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتاری دینے والے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل جبکہ اسد عمر کو راجن پور کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے وائس چئیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل پہنچا دیا گیا جہاں جیل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں، اس موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی بھی کی گئی، شاہ محمود کی آمد پر جیل کے باہر ہنگامی صورتحال رہی، جیل کے راستوں پر پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سمیت 25 کارکنوں کو 2 قیدی وینز میں راجن پور کی جیل میں پہنچا دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس کو ڈیرہ غازیخان جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے گا کسی قیدی کو کوئی اضافی سہولت نہیں دی جائے گی۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، فواد بھلر سمیت تحریک انصاف کے 24 کارکنوں کو بھکر کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کر دیا گیا، سینیٹر ولید اقبال کو لیہ اور سینیٹر اعظم سواتی کو رحیم یار خان کی جیل، محمد خان مدنی کو بہاولپور کی جیل پہنچا دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button