Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بارکھان: کنویں سے ملنے والی لاش گراں ناز کی نہیں کسی لڑکی کی ہے، پوسٹ مارٹم میں انکشاف

کوئٹہ(اے ون نیوز)بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں کو پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض کے مطابق کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لڑکی کی لاش ہے جس کی عمر 17 سے 18 سال ہے، مقتولہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کیاگیا۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر تین گولیاں ماری گئیں اور شناخت چھپانے کےلیے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ قتل کی گئی لڑکی گران ناز نہیں بلکہ اس کی بیٹی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دیگر دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا، دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button