Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کو کون قتل کرانا چاہتا؟بڑا الزام

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر الزام عائد کردیا کہ وہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد نے عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے معاملے پر بائیس جنوری کو نئی جے آئی ٹی بنا دی ہے جس پر ہمیں اعتراض ہے نئی جے آئی ٹی میں وہ چار لوگ شامل ہیں جنہوں نے ہمارا کیس خراب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مقبول ترین لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا، پہلے بھی عمران خان پر حملے کے ثبوتوں میں خردبرد ہوئی اور کیس کی تفتیش نہیں کی گئی، عمران خان کہتے ہیں حملے میں موجودہ حکومت ملوث ہے، حملے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button