Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

وزیر خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا جن کا اطلاق یکم مارچ رات 12 بجے (منگل اور بدھ کی درمیانی شب ) سے ہوگا۔

اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے کم ہو کر 267 روپے فی لٹر ہوگئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لٹر برقرار رہے گی جب کہ مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 202 روپے 73 پیسے ہے جس میں 15 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے پیسے ہوگی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمت 196 روپے 68 پیسے ہے جس میں 12 روپے کی کمی کی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 184 روپے 68 پیسے ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button