لاہور(اے ون نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا، جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالف میں تقریر کی،اس تقریر پر جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے 300 کے قریب امیدوار ہیں، ابھی وزیراعلیٰ کا بتا دیا تو پارٹی میں قتل عام ہوجائے گا، مخصوص نشستوں پر خواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب بنیں۔
عمران خان نے کہا کہ مریم نواز میری ٹیم کی بہترین کھلاڑی ہے، مریم نواز کوئی نہ کوئی ایسا بیان دے دیتی ہے جس سے مجھے فائدہ ہوتا ہے۔