Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

تحریک انصاف کی دفعہ 144 کیخلاف درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا

لاہور (اے ون نیوز) 3 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کے معاملہ پر ایڈیشنل رجسٹرار اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ بازی ہوئی۔

ایڈیشنل رجسٹرار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کا اصول ہے کہ ملزم پہلے عدالت میں موجود ہو، تمام ججز گھر جا چکے ہیں آپ کی درخواستوں کیلئے ججز واپس آئیں گے، پہلے آپ عمران خان کو لیکر لاہور ہائیکورٹ پہنچیں پھر ہم درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کریں گے، پہلے بھی آپ نے درخواست مقرر کرواکر عمران خان کو پیش نہیں کیا تھا۔

پی ٹی آئی وکیل نے جواب میں کہا کہ آپ پہلے ہماری دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست کو مقرر کر دیں، زمان پارک کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیر رکھا ہے، دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پٹیشن کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button