Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

نیا آرمی چیف آنے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سختیاں بڑھ گئیں، عمران خان

لاہور (اے ون نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 8 مارچ کے واقعات 25 مئی کا پارٹ ٹو تھا، وہی افسر کل کے واقع میں ملوث ہیں جو 25 مئی کو تھے، ان کا پلان یہ ہے عمران خان گرفتار ہو یا نااہل پھر ہی انتخاب کروائیں گے، مجھے نااہل یا گرفتار کریں میچ ہم جیت چکے ہیں، یہ زبردستی گراو¿نڈ میں کھیل رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مجھ پر حملے کی کوشش کر رہے ہیں، دفعہ 144 ختم ہوگئی ہے ہم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، ہم جلد انتخابی جلسے شروع کرنے جا رہے ہیں، ان کا پلان ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کر کے چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائیں، یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ الیکشن نہیں کروانا چاہتے۔انہوں نے کہا 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین اور قانون نہیں رہے گا، کبھی آرمی چیف سے ملاقات کا نہیں کہا، چوروں سے کوئی بات نہیں ہوگی لیکن الیکشن کے انعقاد کیلئے بات کرنے کو تیار ہوں۔

جس انداز سے پرچے درج ہو رہے ہیں لگتا ہے میرے خلاف مقدمات کی سنچری جلد مکمل کرنے والے ہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو کی پرورش کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 90 دن میں الیکشن کروانے کا حکم دیا۔ صدر نے بھی اعلان کردیا لیکن ہم انتخابی ریلی کرتے ہیں تو پولیس آ جاتی ہے۔ گاڑیاں توڑیں گئیں۔ واٹر کینن ہوا۔ لوگوں کو گرفتار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا نگران حکومت کا کام ہوتا ہے انتخابات کروانا۔ یہ کیسے روک سکتے ہیں۔

اگر الیکشن کروانا ہیں تو انتخابی مہم اور ریلی کے بغیر الیکشن کیسے ہوتے ہیں؟ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے علاقے زمان پارک کے اردگرد اپنے کارکنان کی پولیس سے جھڑپوں کے بعد بدھ کو نکالی جانے والی انتخابی ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button