اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی ۔
اے ون ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔