لاہور(اے ون نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ 23 مارچ جمعرات کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں ہوا، اوقاف ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مركزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، چاند نظر آنے کی شہادتیں مردان کے علاقے گڑیالہ، رحیم یارخان، بہاولپور سے موصول ہوئیں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق بہاولپور سے بھی چار شہادتیں موصول ہوئیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان درمیان شہادتوں پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔