Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا، اب پنجاب میں انتخابات کے لیے پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے سٹیک ہولڈرز کی بریفنگ اور موجودہ ملکی معاشی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکم نامہ جاری کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب نے امن وامان کی خراب صورت حال سے آگاہ کیا، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہونے میں 5 ماہ لگیں گے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 623 اہلکاروں کی بھی کمی ہے۔

نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صرف فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے ہی یہ کمی پوری ہو سکتی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے کہا کہ سول، آرمڈ فورسزاسٹیٹک ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہوں گی، وزارت داخلہ کے مطابق فوج سرحدوں، اندرونی سکیورٹی، اہم تنصیبات کے تحفظ، غیرملکیوں کی سکیورٹی پر مامور ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ سیاسی رہنما دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، سیاسی رہنماؤں کو الیکشن مہم میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کے مطابق ملک میں مالی معاشی بحران ہے، آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، حکومت کے لیے کے پی، پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنا مشکل ہوگا، حکومت کے لیے قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان کے انتخابات کیلئے بھی فنڈز جاری کرنا مشکل ہوگا، خراب معاشی صورت حال کے باعث فنڈ فراہمی میں دشواری ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن شیڈول واپس لے لیا اور صدر مملکت کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button