اسلام آباد(اے ون نیوز) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے پولیس افسر کو سزا دے دی۔
حکومت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والے ایس پی محمد سمیع ملک کو ہٹا دیا گیا اس کے علاوہ محمد سمیع ملک کی خدمات بھی بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔
واضح رہے عمران خان 18 مارچ ہفتے کے روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوئے، کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگوانے کی اجازت دی گئی، عدالت کے حکم پر ایس پی نے عمران خان سے حاضری فارم پر دستخط کروائے تھے۔