Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں عید الفطرکس دن ہو گی؟رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کردی

لاہور(اے ون نیوز)رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا چاند 21 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی۔ اس روز یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 10 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی۔

دوسری جانب غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو 40 منٹ سے زائد ہونا چاہیے، وہ فرق پشاور ، گلگت ، مظفر آباد ، چارسدہ ، اسلام آباد / راولپنڈی، کوئٹہ اور جیوانی میں 21 منٹ جبکہ لاہور اور کراچی میں 20 منٹ ہو گا چنانچہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی 20 اپریل کی شام ٹیلی اسکوپ پر بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button