لاہور (اے ون نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان سے بی ایم ڈبلیو گاڑی لینے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے ان کے اینکر پرسن منصور علی خان کے ساتھ انٹرویو کی ایک اور ویڈیو لیک ہوئی ہے۔
منصور علی خان کے سوال شروع کرنے سے پہلے ہی مریم نواز نے کہا “اس کو بھی ابھی نہ کریں، میں پہلے سن لوں سوال کیونکہ میرے پاس تو کوئی گاڑی نہیں ہے بھائی۔” اینکر پرسن نے کہا امارات کے شاہی خاندان سے آپ نے 2009-10 میں بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، آپ کے اثاثوں میں ڈکلیئرڈ ہے، یہ جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے کہ مریم صفدر کو رائل فیملی نے بی ایم ڈبلیو میں گاڑی تحفے میں دی تھی جس کی مالیت 35 لاکھ ظاہر کی گئی، اس کے بعد یہ گاڑی 2011-12 میں تقریباً دو کروڑ روپے میں فروخت کی گئی۔ منصور علی خان کے سوال پر مریم نواز نے کیمرے کے پیچھے موجود افراد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا “یہ آپ ، اس کو ویڈیو تو نہیں کر رہے، بند کردیں ذرا۔”
منصور علی خان نے ایک بار پھر سوال دہرایا آپ نے ڈکلیئر کیا ہوا ہے، کیپٹن (ر) صفدر نے بھی اس گاڑی کو اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔ اس پر مریم نواز نے کہا میرا خیال ہے کہ یہ فیملی کی ہوگی ، میں اس کو چیک کرکے آپ کو بتاسکتی ہوں، میرے پاس کبھی کوئی بی ایم ڈبلیو نہیں رہی، یہ بزنس آفس نے کیا ہوگا، مجھے چیک کرنا پڑے گا۔
مریم نواز کا ایک اور کلپ لیک….. موصوفہ اپنی تحفے میں ملی گاڑیوں اور دیگر تحائف کا سوال آنے پر جواب دینے کی بجائے، انٹرویو سے سوال کو ہی نکلوا دیا۔
#اس_کو_کاٹو pic.twitter.com/kZ9kmnY4Ba
— Musa Virk (@MusaNV18) April 10, 2023
ممکنہ طور پر اس دوران کیمرے کے پیچھے موجود مریم اورنگزیب نے لقمہ دیا تو اس پر مریم نواز نے کہا ” نہیں میرے پاس ہے ہی نہیں تفصیل، مجھے پتا ہی نہیں ہے، مجھے اس کی معلومات نہیں ہیں، میں چیک کرکے آپ کو بتاؤں گی۔”
منصور علی خان نے ایک اور سوال کرتے ہوئے مریم نواز سے کہا آپ نے 2010 سے 2016 تک تحائف وصول کیے۔ 2010 کے اندر آپ نے تقریباً تین کروڑ 10 لاکھ روپے کے تحائف وصول کیے۔ اس پر مریم نواز نے کہا کہ شاید فیملی نے دیے ہوں گے۔