Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ بن گیا ، امریکی خفیہ دستاویزات لیک

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکہ کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے، داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنےمیں کامیاب رہی ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے، دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button