Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ہمارا ڈسپلن اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہر الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(اےون نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ بیرونی ایجنڈے کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ہمارا ڈسپلن اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ہر الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیں اور لاحاصل بحث میں پڑ جائیں، تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر افواج پاکستان سے متعلق گفتگوغیر ذمہ دارانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ بڑے دیرینہ تعلقات ہیں، افواج پاکستان اور قوم کے کسی صورت مفاد میں نہیں ہے کہ فوج کو سیاست سے جوڑا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف اس بات کا اعادہ کرتے ہیں طاقت کا اصل محور عوام ہیں، پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، ہمارے لیے تمام سیاست دان، تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، پاک فوج کسی خاص جماعت، سوچ یا نظریئے کی حامی نہیں، ہر شخص اپنی رائے اور تجزیئے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کسی بھی ملک میں فوج کو کسی سیاسی سوچ، کسی خاص مذہب کیلئے استعمال کیا گیا تو اس ملک میں انتشار ہی پھیلا، پاکستان کی عوام اور افواج نہیں چاہے گی فوج کسی سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کرے، جو بھی حکومت ہوتی ہے اس کے ساتھ فوج کا غیر سیاسی رشتہ ہوتا ہے اس غیر سیاسی رشتے کو سیاست کا رنگ دینا مناسب بات نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سابق فوجی افواج پاکستان کا اثاثہ ہیں، سابق فوجی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ قانون سے بالاتر ہیں، سابق فوجی افسران کی تنظیموں کو سیاست کا لبادہ نہیں اوڑھنا چاہیے، پچھلے سال آرمی چیف نے نیول اکیڈمی میں گفتگو کے دوران کہا تھا ملک کو چیلنجز درپیش ہیں، وہاں پر آرمی چیف نے کہا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز اتفاق رائے پیدا کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ الیکشن کے بارے تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت حکومت کرتی ہے، ہم اپنا آؤٹ پٹ حقائق پر مبنی الیکشن کمیشن کو دے چکے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں اگر اوپن بات چیت ہوتی تو اسے اوپن ہی کیا جاتا، معزز چیف جسٹس اور اداروں کے درمیان بات ہوئی ہے، مارشل لا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے روز بے بنیاد تواتر سے پراپیگنڈا جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button