اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی کے ساتھ 288 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی، موجودہ قیمتیں 15 مئی تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔
اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں
پٹرول: 282 روپے فی لیٹر
ہائی سپیڈ ڈیزل:288 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل : 176 روپے 07 پیسے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر