لاہور(اے ون نیوز)دریائے نیلم کی بے رحم لہریں لاہور کے8نوجوانوں کو نگل گئیں،والدین،رشتے دار اپنے پیاروں کے آخری دیدار کو ترس گئے،ریسکیو اہلکاروں نے بھی لاشوں کی تلاش کا کام روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز 12نوجوان مقبول روڈ اچھرہ لاہور سے آزاد کشمیر سیر کرنے گئے،اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے تاﺅ بٹ کے قریب ان کی جیپ گہری کھائی میں گرنے کے بعد دریائے نیلم میں جا گری۔
جیپ کے اوپر سوار حافظ غلام میراں جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا بھائی معین احمد،کزنزحسنین،محمد فہد شدید زخمی ہیں اور ابھی تک مظفر آباد کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ8لاپتہ ہونےوالوں میں عمیر،شاہنواز،اظہر،بلال،ذیشان،ولید،رفیق اور رحیم کی نعشیں تاحال نہیں مل سکیں۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان غلام میراں کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار،آج نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا ،غلام میراں کے دو بڑے بھائی ہیں جبکہ ایک بھائی معین احمدشدید زخمی حالت میں وینٹی لیٹر پر ہے۔