Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںصحت

کریلے کے جوس کے حیران کن فوائد

کیا آپ جانتے ہیں؟ کہ کریلہ صرف ایک سبزی ہی نہیں، بلکہ ایک پھل بھی ہے۔ اگر کریلے کا جوس نکال کر پیا جائے، تو وہ ہمارے جسم پر متعدّد فوائد مرتّب کرتا ہے۔ کریلے کے جوس میں آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، وٹامن سی اور دیگر وٹامن موجود ہوتے ہیں۔ کریلے کے جوس کی کڑواہٹ کوکم کرنے کے لئے آپ اس میں شہد یا گُڑ شامل کر سکتے ہیں۔ سیب کا جوس بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ جوس کی تلخی کی شدّت کو کم کرنے کے لئے کالی مرچ یا سونٹھ کا پاؤڈر بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بات کو ذہن نشین رکھئے کہ کریلے کے جوس کی تلخی کے مقابلہ میں صحت پر اسکے فوائد بے شمار ہیں.

۱۔ ذیابیطس میں مفید: کریلہ میں انسولین کی قسم کا ایک کمپاؤنڈ Polypeptide-p یا p-insulin پایا جاتا ہے، جو ذیابیطس کو قدرتی طور پر کنٹرول کرنے کے لئے مفید ثابت ہوا ہے۔ یہ قدرتی انسولین Type-1 اور Type-2 دونوں قسم کی ذیابیطس میں مفید پایا گیا ہے۔

۲۔ خراب کولیسٹرال (Bad Cholestrol) کی سطح کو کم کرتا ہے: کریلہ جوس جسم کی سوجن ختم کرتا ہے اور خراب کولیسٹرال کی سطح کو کم کرتا ہے، بلڈ پریشر کو متوازن کرتا ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

۳۔ جلد اور بالوں کے لئے مفید: کریلا جوس جلد کی جھُرّیاں ختم کر کے اسکو نرم و ملائم بنائے رکھتا ہے۔ اسکے علاوہ کیل مہاسے، ایکزیما اور سورائسس (Psoriasis) میں بھی مفید ہے۔ کریلا جوس کو سر پر متواتر استعمال کرنے سے بالوں کا گرنا، قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا، دو منہ والے بال، روکھے بال، بھوسی (Dandruff) اور سر کی خارش میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

۴۔ جگر کے لئے مفید: کریلا جوس جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے، آنتوں کی صفائی کرتا ہے، اور جگر کے متعدد امراض میں مفید ہے۔

۵۔ وزن کم کرنا: کریلے کا جوس موٹاپا (Obesity) کم کرتا ہے، اور جسم کا وزن موزوں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

۶۔ قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے: کریلا جوس وائرس اور جرا ثیم کو ختم کر کے جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ اس میں کینسر مخالف اور ٹیومر کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

۷۔ کریلا جوس میں Betacarotene اور وٹامن اے پائے جاتے ہیں جو موتیا بند (Cataract) سے حفاظت کرتے ہیں، اور آنکھوں کو قدرتی طور پر صحت مند رکھنے اور نظر (Vision) کو بھی تیز کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانے میں بھی مفید ہے۔

خوراک: ۳۰ ملی لیٹر کی مقدار میں روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
احتیاط: کریلا جوس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے پیٹ میں درد یا دستوں کی شکایت ہو سکتی ہے۔ حاملہ خواتین کریلا جوس نہ پئیں.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button