Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مدینہ منورہ،مسجد نبوی کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

مدینہ منورہ(اے ون نیوز)مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔ وہ آج مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور ان کے کئی شاگرد سعودی عرب کی مقدس مساجد میں امام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button