Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںشوبز

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مولانا فضل الرحمن کو بڑی دھمکی لگا دی

لندن(اے ون نیوز)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر نے حریم شاہ نے مولا نا فضل الرحمن کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح11بجے اہم ویڈیو پیغام جاری کروں گی،وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی عوام اس ڈھونگی عیاش مولانا کے بھی کرتوت جان لیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کو دھمکی دیئے جانے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونے پر صارفین حریم شاہ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے ہنگام انٹرنیٹ سروس 9مئی سے بند کی گئی تھی، جس سے شہری سخت پریشان تھے۔

گزشتہ روز حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے رانا ثنا اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر رانا جی نے آج رات (11اور 12مئی کی درمیانی شب) تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری ویڈیوز بحال کر دینی ہیں۔“ ٹک ٹاکر نے اپنی اس ٹویٹ میں رانا ثناءاللہ کو بھی ٹیگ کیا۔

ان کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور ان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اتفاقاً اگلے ہی دن انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی جس پر شہری استہزائیہ طور پر اسے حریم شاہ کی دھمکی کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button