Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے ، بڑی دھمکی لگا دی

اسلام آباد(اے ون نیوز)پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈزون میں داخل ہو گئے ، پی ڈی ایم کارکن نعرے لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے،کارکنان نے چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رکھنے کااعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ڈی ایم کے کارکن بڑی تعداد میں اپنے قائد کی آوازپرریڈ زون کے باہر جمع تھے ،کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہو گئے،پی ڈی ایم کارکنان نعرے لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے،ایف سی اور پولیس نے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے باہر روک لیا، پولیس حکام کی مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش جاری ہے،تاہم مظاہرین کاکہناتھا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے ہی دھرنا دیں گے ،مظاہرین نے سپریم کورٹ ججز گیٹ کے سامنے سٹیج لگا لیا،جہاں رہنماﺅں کی تقریریں جاری ہیں۔قائدین کی جانب سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے پرامن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

خیال رہے وفاقی وزرا دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے گزشتہ روز سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران مقام تبدیل کرنے کی اپیل بھی کی،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جگہ کا تعین آج صبح ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button