اسلام آباد (اے ون نیوز) عمران خان کے قریبی ساتھی اور تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی بھی پارٹی چھوڑ گئے۔
عامر کیانی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اعلان آج متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کیانی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ دو ماہ قبل کر لیا تھا، اعلاج آج کر رہا ہوں۔ میرے آباؤ اجداد افواج میں ہیں، محاذ آرائی نہیں بنتی۔
میری ایک ماہ سے عمران خان سے بات نہیں ہوئی۔میرے ساتھ اور لوگ نہیں ہیں،اکیلے اعلان کروں گا۔