ژوب(اے ون نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق بحفاظت پولیس لائن پہنچ گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی کا قافلہ کوئٹہ سے ژوب داخل ہو رہا تھا۔