لاہور (اے ون نیوز) کورکمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کیلئے سب سے پہلے داخل ہونیوالا شرپسند پولیس نے ڈھونڈ نکالا جسے حراست میں لے لیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا شرپسند عرفان محبوب سب سے پہلے کورکمانڈر (جناح) ہاؤس میں داخل ہوا، اس شرپسند کے داخلے کے بعد جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ شروع ہوا۔ عمران محبوب نے گیٹ پر افسران سے بدتمیزی بھی کی۔
ملزم اسلام آباد کا رہائشی ہے اور تحریک انصاف کا کارکن ہے۔ عرفان محبوب اسلام آبادمیں ہی موجود تھا اور وہیں سے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لیا۔