Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں

اسلام آباد(اے ون نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے، ان حملوں سے پہلے منصو بہ بندی کی گئی تھی، گرفتار ملزمان نے بھی بتایا کہ حملوں کی پلاننگ پہلے کی گئی تھی، شرپسندوں کو وہاں پہنچنے میں سہولت کاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کو سیاست کیلئے فریق بنا لیا، نواز شریف کے ساتھ جو گزشتہ 5 سال میں ہوا انہوں نے حملہ کرنے کا نہیں سوچا، عمران خان نے فوج کو اپنا مخالف تصور کرلیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف پر پابندی کی بات ہوئی تو پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی، 9 مئی کے واقعات پر عسکری قیادت کے تحفظات جائز ہیں، بھارت کی جانب سے واقعات پر جشن منایا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button