Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی کپتان کو چھوڑ دیا

اسلام آباد:(اے ون نیوز) پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جناح ہاؤس حملے کا کوئی پلان نہیں تھا، 9 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں، رجیم چینج کے بعد عمران خان کے بیانیے کو نہ روکنا ہمارا بھی قصور ہے، ہم اس حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں۔

جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے برے لمحات میں 9 مئی کا ایک دن ہے، عمران خان کی گرفتاری ہوئی جناح ہاؤس کے باہر ہم پہنچے، ہم نے احتجاج کرنا تھا لیکن لوگ جناح ہاؤس کے اندر داخل ہو گئے، میں 6 بجے وہاں سے نکل گیا تھا، میری لوکیشن چیک کر سکتے ہیں۔

جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات سے شرمندگی ہوئی، اس عمل سے جمہوریت کو بھی نقصان ہوا ہے، 9 مئی کو پُرامن احتجاج نہیں کیا گیا نہ ہی مظاہرین کو کنٹرول کیا گیا، احتجاج ہمیشہ پُرامن ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگرسیاسی ورکر پُرامن نہیں تو سیاسی جماعت کی ناکامی ہوتی ہے، ہم اس حوالے سے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہیں، کارکنوں کو نہ روکنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے پارٹی کے تمام عہدے بھی چھوڑتے ہیں۔جمشید چیمہ نے پارٹی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ ہمیں اللہ نے سب کچھ دیا ہوا تھا، پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لیے پارٹی میں آئے تھے، اگر ہمارے بس میں ہوتا تو کاش 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا، 9 مئی کا واقعہ افسوس ناک سانحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی میری زندگی کا بدترین دن تھا، فوج پاکستان کی آزادی کی علامت ہے، اللہ کرے 9 مئی کا دن کبھی دوبارہ نہ آئے، ہم سیاست میں ملک کی بقا کیلئے آئے، کاش وقت واپس ہو سانحہ 9 مئی ختم ہو جائے۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ میرے بڑے بیٹے کی عمر 11 سال ہے، میرے لیے شوہر اور بچوں کی زندگی عزیز ہے، میں سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتی ہوں، میں سیاست کو فی الحال چھوڑ رہی ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button