Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینشوبز

پی ٹی آئی چھوڑ کر لندن مین کنسرٹ کرنا ابرار الحق کو مہنگا پڑ گیا….ویڈیو دیکھیں

لندن(اے ون نیوز ) تحریک انصا ف چھوڑنے والے معروف گلوکار ابرار الحق کو لندن جانا مہنگا پڑ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ابرارالحق نے نو مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد انہوں نے لندن میں شیڈول کنسرٹ کی تیاری شروع کر دی ، انہیں پہلے تو ملک سے نکلنے کیلئے پاپڑ بیلنے پڑے لیکن یہ مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں بلکہ لندن میں بھی انہیں تحریک انصاف کے مبینہ کارکنان کی جانب سے نشانہ بننے کا خوف کھاتا رہا ۔

ایسا ہی ایک منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ابرار الحق کنسرٹ کیلئے ہال پہنچے تو وہ ابھی اپنی گاڑی میں ہی موجود تھے اور گارڈز کو کہہ رہے تھے کہ یہ لوگ کون ہیں انہیں یہاں سے ہٹائیں ۔گارڈز ان کو تسلی دیتاہے کہ آپ بے فکر ہو جائیں ایسا ویسا کچھ نہیں ہو گا۔


اگلی ویڈیو میں وہ باہر آتے ہیں اور میڈیا سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اتنی دیر میں وہاں پر بھی ہنگامہ آرائی شروع ہو جاتی ہے اور گارڈز ابرار الحق کو کھینچتے ہوئے اندر لے جاتے ہیں جبکہ گارڈز کی میڈیا کے نمائندوں سے تلخ کلامی بھی ہوتی ہے ۔


اس کے بعد ابرار الحق کی باحفاظت واپسی کیلئے انتظامیہ کی جانب سے لندن پولیس کی مدد لی گئی، لندن پولیس نے ابرار الحق کی گاڑی کو اپنے حصار میں ہال سے نکالا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button