ابوجا (اے ون نیوز) شمالی نائجیریا میں باراتیوں کی کشتی الٹنے سے 100 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ریاست کوارا میں دریائے نائجر میں پیش آیا ، متاثرین، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہمسائی ریاست نائیجر کے ایگبوتی گاؤں میں رات بھر جاری شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے، حادثہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جس کا علم گھنٹوں بعد ہوا، لہٰذا متاثرین کو بروقت نہیں بچایا جاسکا۔ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔